کرونا وائرس: اسٹرابری کے حیرت انگیزفائدے۔
اسٹرابری دیکھنے میں تو خوبصورت لگتی ہی ہے
لیکن آج آپ اس کے فوائد جان کر ضرور اسٹرابری کو کھانا شروع کر دیں گے- اسٹرابری کو بڑی آسانی سے آپ اپنے گھر میں گملوں میں بھی لگا سکتے ہیں اور اس پھل سے بھر پور فائدے اٹھا سکتے ہیں- آج کل اسٹرابری آپ کو بازار سے مل جائے گی یہ سستا پھل ہے لیکن فوائد کے لحاظ سے اس کا کوئی ثانی نہیں ہےاسٹرابری کا استعمال کئی دوسری اشیاء میں بھی کیا جاتا ہے سرخ رنگ کا یہ پھل ہر عمر کے افراد کا من پسند ہے اسٹرابری میں وٹامن سی،فائبر،پوٹاشیم، اور میگنیشیم پایا جاتا ہے یہ اینٹی آکسائیڈنٹ ہے کرونا وائرس کے لئے بھی ہمیں وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے جو یقیناً ہم اسٹرابری کھا کر پوری کر سکتے ہیں-وٹامن سی ہمارے جسم کو طاقت فراہم کرتی ہے جس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے اور ہم کئی موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں- اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وٹامن سی ہمارے لئے کتنی اہمیت رکھتا ہے اسٹرابری کو کم از کم ایک ماہ تک روزانہ کھائیں تو پھر ہی آپ اس کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
گرمیوں کا موسم شروع ہونے والا ہے اس میں آپ اور اپنے بچوں کو اسٹرابری کا ملک شیک بنا کردیں جو ذائقہ کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی رکھے گا۔
فوائد
- ٭اسٹرابری ہماری آنکھوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے اس کے استعمال سے موتیے سے بچا جا سکتا ہے
- ٭ اسٹرابری ہمیں کینسر سے محفوظ رکھتی ہے کیونکہ یہ جسم میں کینسر کے خلیات کو بننے سے روکتی ہے
- ٭ اسٹرابری عمر بڑھنے کے عمل کو آہستہ کر دیتی ہے جس سے بڑھاپا لیٹ آتا ہے اسٹرابری میں موجود وٹامن سی ہمیں جوان اور صحت مند رکھتا ہے
- ٭اسٹرابری کھانے سے چہرے پر جھریاں نہیں بنتی اور جلد صاف اور جوان رہتی ہے
- ٭ اسٹرابری جوڑوں کے دردوں سے نجات دلاتی ہے اسٹرابری کھانے والوں کو جوڑوں کے درد نہیں ہوتے
- ٭ اسٹرابری میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کی سطح کو نارمل رکھتی ہے اس کے کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے
- ٭ اسٹرابری کا استعمال دل کے امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے
- ٭ اسٹرابری میں موجود فائبر کھانوں کو جلد ہضم ہونے میں مددگار ہوتا ہے
- ٭ اس کے کھانے والوں کو قبض نہیں ہوتی یہ آنتوں کے لئے بھی مفید پھل ہے
- ٭ اس کے علاوہ یہ پھل ہمیں ذیابیطس ٹو سے بھی محفوظ کرتا ہے
- ٭ اسٹرابری کم کیلریز کی وجہ سے موٹے افراد بھی اسے کھا سکتے ہیں یہ ان کا وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے ٭ اسٹرابری کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے بھی مفید ہوتا ہے
- ٭ اسٹرابری کھانے سے دماغ پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے جس کی وجہ سے یاداشت بھی بہتر ہو جاتی ہے
- ٭ اسٹرابری شریانوں میں خون کو رواں دواں رکھتی ہے جس کی وجہ سے تمام اعضاء بہتر کام کرنے لگتے ہیں
- ٭اسٹرابری بڑھی ہوئی بھوک میں کمی لاتی ہے
- ٭اسٹرابری رنگ نکھارنے کے علاوہ جلد کو بھی چمکدار بناتی ہے۔
Comments
Post a Comment
Your feedback is our key to improve.