Posts

Showing posts from March 26, 2020

پاکستان میں کورونا سے مزید ایک ہلاکت، 121 نئے کیسز بھی سامنے آگئے

Image
پاکستان میں کورونا وائرس سے پنجاب میں ایک اور ہلاکت سامنے آگئی جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی جبکہ مزید 121 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بھی 1198 تک جا پہنچی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا وائرس سے لاہور میں ایک اور ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں اب تک تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل ایک شخص لاہور اور ایک خاتون راولپنڈی میں جاں بحق ہوچکی ہے۔ بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس سے آٹھویں ہلاکت ہوئی تھی جہاں راولپنڈی میں زیر علاج خاتون انتقال کرگئیں خاتون بیرون ملک سے وطن واپس آئی تھیں اور 21 مارچ سے زیر علاج تھیں۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان گلگت بلتستان اور  سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔ پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 24 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 2 اسلام آباد اور 2 کا خیبر پختونخوا سے ہے۔

ناول کورونا وائرس اور قیمتی مہلت کا ضیاع

Image
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ناول کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کی کیسز اور شرح اموات میں خطرناک حد تک اضافے نے یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا واقعی دنیا نے اس مہلک ترین وائرس کے خلاف چین کی فراہم کردہ قیمتی مہلت ضائع کردی؟ اس سوال کے پس پردہ چند حقائق ہیں جن سے آگاہی لازم ہے۔ دسمبر 2019 کے اواخر میں چین کے صوبہ ہوبے اور ووہان شہر میں ناول کورونا وائرس کے کیس سامنے آنا شروع ہوئے۔ چین نے جنوری 2020 کے آغاز میں ہی عالمی ادارہ صحت اور امریکا سمیت دیگر اہم ممالک کے ساتھ وائرس (پیتھوجن) سے متعلق بنیادی معلومات کا فوری تبادلہ کیا تاکہ دنیا کو آنے والے خطرے سے خبردار کیا جا سکے۔ 23 جنوری کو چین نے ووہان کو مکمل طور پر بند کردیا تاکہ اندرون چین سمیت دیگر دنیا میں لوگوں کی آمدورفت روکی جا سکے اور ووہان کو ناول کورونا وائرس کا مرکز قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کا آغاز کیا گیا۔ اس سارے عرصے کے دوران چند مغربی ممالک نے ووہان کی بندش کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا جبکہ ’’لاک ڈاؤن‘‘ کا یہی ماڈل آج دنیا بھر میں انتہائی مؤثر قرار دیتے ...

حالات جیسے بھی ہوں ہنسی علاج غم ہے۔ مسکرائیے۔

Image
1-بیوی : صبح سامنے والے حاجی صاحب دفتر جاتے ہوئے اپنی بیوی کو پیار کرتے ہیں۔ آپ کا دل نہیں کرتا ؟؟ میاں : دل تو کرتا ہے مگر حاجی صاحب سے ڈر لگتا ہے۔ 2-بچہ : ماما مجھے اس دکان سے پٹاخے لینے ہیں۔ ماں : بیٹا یہ دکان نہیں گرلز ہوسٹل ہے۔ بچہ : پر ماما بابا تو کل اپنے دوست کو بتا رہے تھے کہ شہر کے سارے پٹاخے یہاں ہوتے ہیں 3-ایک صاحب جو ملک بھر میں جھوٹ کیلئے بہت مشہور تھے ۔ کسی شہر میں آئے ان کی شہرت سن کر ایک پچاس سالہ بوڑھی عورت ان سے ملنے آئی اور بولی " کیا تم وہی ہو جس سے بڑاجھوٹا کوئی اور نہیں ہے ؟ جھوٹے نے جواب دیا :" محترمہ چھوڑئیے اس بات کو میں تو آپ کو دیکھ کر دنگ رہ گیا ہوں کہ کمال ہے یہ عمراور اس پر یہ حسن، یہ جمال، یہ کشش، جواب نہیں آپ کا وہ خاتون شرما کر بولیں ہائے اللہ لوگ کتنے جھوٹے ہیں ، جو ایک اچھے خاصے آدمی کو جھوٹا کہہ دیتے ہیں ۔ 4-ایک شخص نے کسی دوا ساز کمپنی کی طرف سے ایک اشتہار پڑھا کہ ا‏گر چاہتے ہيں کہ کھانا کھاتے وقت مکھیاں آپ کی غذا پر نہ بیٹھیں. تو سو روپےفیس کمپنی کے اکاونٹ میں جمع کروا کے دوائی اور مشورہ حاصل کریں اس شخص نے ای...

کورونا وائرس کے وار جاری ، پاکستان میں کیسز میں مزید اضافہ ہو گیا

لاہور , پاکستان میں کورونا وائرس کے وار تیز ہوتے جارہے ہیں اور اب تک 8 افراد جان کی بازی ہا ر چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کہیں جزوی اور کہیں مکمل لاک ڈاﺅن جاری ہے اور شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1102 پر جا پہنچی ہے جبکہ 8 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 21 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے باعث پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہیں جہاں تعداد 417 تک جا پہنچی ہے ، پنجاب میں 323 ، بلوچستان میں 131 ، کے پی کے میں 121 ،  گلگت بلتستان میں 84 ، اسلام آباد میں 25 اور آزادکشمیر میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے اس وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم اس مشکل وقت میں چین نے کافی حد تک وائرس پر قابو پا لیا ہے اور پاکستان کا بھی بھر پور طریقے سے ساتھ دے رہاہے ، چین کی جانب سے بھیجا گیا طبی سامان کل کراچی پہنچ گیاہے جو کہ اس جنگ می...

مہلک کورونا وائرس ، دو نئی ممکنہ علامات سامنے آگئیں

Image
ویب ڈیسک :- برطانوی محققین نے سونگھنے اورچکھنے کےاحساس کے ختم  ہو جانے کو مہلک کورونا وائرس کی ممکنہ علامات سے منسلک کیا ہے .دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ  افراد کی تعدا د اس وقت تین  لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ کوویڈ19 کی تشخیص کےلئے  صرف چند علامات  سامنے آئیں جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا جاتا مگرحال ہی میں برطانیہ میں نئی معلومات  سامنے آئی ہیں جس سےپتہ چلتا ہے کہ مہلک وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اورمریض دونوں عارضی طور پر اپنے سونگھنے اورچکھنےکا احساس کھو رہے ہیں۔ 11روز قبل این بی اے کے کھلاڑی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی یوٹاز جاز کے کھلاڑی روڈی گوبرٹ نے ٹویٹر پر لکھا کہ  "پچھلے 4 دن سے میں کچھ بھی سونگھ نہیں پایا ۔

ہالی وڈ کی تھرلر ایکشن فلم کلور 3اپریل کو پیش کی جائےگی

Image
ہالی وڈ:- 23 مارچ 2020 دو بھائیوں کی جرم و سزا کی کہانی پیش کی گئی ہے ہالی وڈ کی تھرلر ایکشن فلم ’کلور‘ میں۔ جس کا پہلا ٹریلر پرستاروں کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ دونوں بھائی مقروض ہیں اور جس سے قرضہ لیا وہ ان کے خون کا پیاسا۔ ایسے میں ملتی ہے مدد ایک اجنبی لڑکی کی۔ جانے انجانے میں وہ وہ ایسے قتل میں الجھ کر رہ جاتے ہیں جو ان کی زندگیاں برباد کرتا جارہا ہے۔ کرائم ڈراما مووی اگلے مہینے کی تین تاریخ کو سنیما گھروں میں لگے گی۔

کرونا کے بعد چین سے ایک اور وائرس نے سر اٹھالیا

Image
بیجنگ: -24 ,مارچ ,2020کورونا وائرس کے بعد چین میں نئے وائرس نے دستک دے دی۔ چین کے شہر ووہان سے اٹھنے والا کورونا وائرس دنیا بھر میں تباہی مچا رہا ہے ۔ چین میں ہی ایک نئے وائرس نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جسے ہنٹا وائرس کا نام دیا گیا ہے۔ چین کےصوبے حنان سے اٹھنے والی وبا ہنٹا وائرس سے ایک چینی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنٹا وائرس سے دیگر 32افراد میں اس وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس بھی کورونا وائرس جیسا خطرناک ہے اور ایک دوسرے کو چھونے سے منتقل ہوتا ہے۔ اس بات کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ان 32 افراد میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ ہونے کے باعث یہ وائرس پھیلا۔ غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ وبا چوہوں سے اٹھی ہے۔ ہنٹا وائرس کی علامات میں سر میں درد، پٹھوں کا درد، سر چکرانا ،اور سردی لگنا شامل ہے۔ ہنٹا وائرس کے باعث بھی  مریضوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔

کورونا وائرس: پاکستان کے اہم ترین شہر کو باقی اضلاع و ملک سے منقطہ کر دیا گیا۔

Image
 کوئٹہ۔بلوچستان کے چیف سیکریٹری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ کو ملک اور صوبے کے تمام اضلاع سے منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ چیف سیکریٹری کا کہناتھا کہ کوشش ہے کہ کوئٹہ سے کوئی باہر نہ جائے اور کوئی اندر بھی داخل نہ ہو ۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے انسدداد کیلئے بلوچستان میں مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیاہے ہزار ہ ٹاﺅن اور مری آباد کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے-چیف سیکریٹری کا کہناتھا کہ دونوں علاقوں میں زائرین کی بڑی تعدا موجود ہے  دونوں علاقوں کو سیل کر کے اسکریننگ کی جائے گی اور آٹھ مقامات کو فوری لاک ڈاﺅ ن کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1102 پر جا پہنچی ہے جبکہ 8 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 21 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے باعث پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہیں جہاں تعداد 417 تک جا پہنچی ہے ، پنجاب میں 323 ، بلوچستان میں 131 ، کے پی کے میں 121 ، گلگت بلتستان میں 84 ، اسلام آباد میں 25 اور آزادکشمیر میں ایک شخص ...

کورونا وائرس کا ایک مریض 59000 لوگوں تک یہ بیماری منتقل کرسکتا ہے، معروف ڈاکٹر نے خبردار کردیا، آپ کو گھر پر رکھنے کی وجہ بتادی

Image
لندن, کورونا وائرس کا سب سے خوفناک پہلو اس کا انتہائی تیزی سے پھیلنا ہے۔ اب برطانیہ کے ایک معروف ڈاکٹر نے اس حوالے سے انتہائی سنگین بات بتائی ہے کہ کورونا وائرس اس قدر تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے کہ اس کا ایک مریض اپنے ساتھ 59000 دیگر لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن کے ڈاکٹر ہف مونٹگمری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس عام فلو کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے۔ ڈاکٹر ہف نے کہا کہ ”اگر مجھے عام فلو ہو جائے تو میں اوسطاً 1.3 یا 1.4لوگوں کو اس سے متاثر کروں گا۔ یہ لوگ آگے اتنے ہی لوگوں کو متاثر کریں گے۔ 10بار اسی طرح آگے جانے سے کل 14افراد متاثر ہوں گے، گویا میں نے 14افراد کو عام فلو لاحق کیا، لیکن مجھے کورونا وائرس لاحق ہو تو میں تین گنا زیادہ لوگوں کو متاثر کروں گا اور 10بار آگے جانے سے مریضوں کی تعداد 59000 تک جا پہنچے گی جو مجھ سے متاثر ہوئے ہوں گے۔یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے لوگوں کا گھروں میں محصور ہونا ازحد ضروری ہے۔ اگر لوگ احتیاط نہیں کریں گے تو اس وائرس کا پھیلاﺅ روکنا لگ بھگ ناممکن ہے۔“

کورونا وائرس: مشکل وقت میں خوش رہنے کے چند کارگر نسخے۔

Image
کورونا وائرس کے عالمی وبا میں تبدیل ہونے کے ساتھ ہی دنیا بھر میں بہت بڑی آبادی گھروں تک محدود رہنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ سرحدیں بند ہیں اور عالمی معیشت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ ایسے میں بے چینی، مستقبل کی فکر اور پریشانی کا احساس کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے تاہم چند نسخے ایسے ہیں جو ا حالات میں بھی آپ کا حوصلہ بلند رکھ سکتے ہیں اور آپ کو خوش رہنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ جذبات کی سائنس کو سمجھنا آسان کام نہیں ہے اور اس بارے میں کافی تحقیق کی گئی ہے۔ گذشتہ برسوں میں درجنوں ماہر نفسیات نے اس مد میں کافی تحقیقات کی ہیں اور انھوں نے  ایسے نسخے شیئر کیے جن کی مدد سے ذہنی تناؤ کے مسئلے سے نمٹنا آسان ہو سکتا ہے۔ دھیان بٹائیے کوئی ایسا موضوع جو آپ کو تشویش میں مبتلا کر رہا ہو اس پر بار بار بات کرنا ایک قدرتی عمل ہے۔ چاہے وہ کورونا وائرس ہو، ماحولیاتی تبدیلی یا کوئی اور بات۔ ایسے میں جو نسخہ کام آ سکتا ہے وہ ہے خود کو اور اہنے ساتھیوں کو ایسی گفتگو سے دور رکھنا۔ اپنا اور ان کا دھیان بٹانے کی کوشش کیجیے۔ ایسا کرنے سے فشار خون ٹھیک رہتا ہے اور ذہن کو راحت ملتی ہے...