کورونا وائرس کا ایک مریض 59000 لوگوں تک یہ بیماری منتقل کرسکتا ہے، معروف ڈاکٹر نے خبردار کردیا، آپ کو گھر پر رکھنے کی وجہ بتادی
لندن, کورونا وائرس کا سب سے خوفناک پہلو اس کا انتہائی تیزی سے پھیلنا ہے۔ اب برطانیہ کے ایک معروف ڈاکٹر نے اس حوالے سے انتہائی سنگین بات بتائی ہے کہ کورونا وائرس اس قدر تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے کہ اس کا ایک مریض اپنے ساتھ 59000 دیگر لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن کے ڈاکٹر ہف مونٹگمری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس عام فلو کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے۔
ڈاکٹر ہف نے کہا کہ ”اگر مجھے عام فلو ہو جائے تو میں اوسطاً 1.3 یا 1.4لوگوں کو اس سے متاثر کروں گا۔ یہ لوگ آگے اتنے ہی لوگوں کو متاثر کریں گے۔ 10بار اسی طرح آگے جانے سے کل 14افراد متاثر ہوں گے، گویا میں نے 14افراد کو عام فلو لاحق کیا، لیکن مجھے کورونا وائرس لاحق ہو تو میں تین گنا زیادہ لوگوں کو متاثر کروں گا اور 10بار آگے جانے سے مریضوں کی تعداد 59000 تک جا پہنچے گی جو مجھ سے متاثر ہوئے ہوں گے۔یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے لوگوں کا گھروں میں محصور ہونا ازحد ضروری ہے۔ اگر لوگ احتیاط نہیں کریں گے تو اس وائرس کا پھیلاﺅ روکنا لگ بھگ ناممکن ہے۔“
Comments
Post a Comment
Your feedback is our key to improve.