Posts

Showing posts from March 29, 2020

بچے کو جنم دینے سے چند گھنٹے پہلے بھارتی خاتون ڈاکٹر نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی

Image
پونے  کورونا وائرس کے خلاف جنگ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکے ہی جیتی جاسکتی ہے لیکن انڈیا میں ٹیسٹوں کی کمی کی وجہ سے اسے عالمی سطح پر تنقید کا سامنا تھا ۔ اب انڈیا کی ہی ایک خاتون ڈاکٹر نے بچے کو جنم دینے سے چند گھنٹے پہلے مقامی سطح پر ٹیسٹنگ کٹ تیار کرکے انڈیا کا بڑا مسئلہ حل کردیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے سے تعلق رکھنے والی وبائی امراض کی ماہر ڈاکٹر منال داکھوے بھوسلے نے ٹیسٹنگ کٹ تیارکی ہے جو اب مارکیٹ میں بھی آچکی ہے۔ پونے شہر کی مائی لیب ڈسکوری کمپنی کو ٹیسٹنگ کٹ کے حقوق مل گئے ہیں اور انہوں نے پہلے مرحلے میں 150 ٹیسٹنگ کٹس تیار کرکے پونے ، ممبئی ، نئی دلی، گووا اور بینگلور بھجوادی ہیں۔ انڈیا کو کورونا وائرس کی درآمدی ٹیسٹنگ  کٹ 4500 روپے کی بنتی ہے لیکن ڈاکٹر منال بھوسلے کی بنائی گئی کٹ کی قیمت صرف 1200 روپے ہے اور اس کے ذریعے 100 ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔ یعنی ایک مریض کے ٹیسٹ پر صرف 12 روپے کی لاگت آئے گی۔ منال بھوسلے کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ کٹ تیار کرنے میں تین سے چار مہینے لگنے تھے لیکن ان کی ٹیم نے ریکارڈ مدت یعنی چھ ہفتے می...

شوگر کے مریضوں کیلئے حیرت انگیز خوراک۔

Image
ذیابطیس کے مریض یہ غذا استعمال کریں۔ ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ سبزیوں کا نہ استعمال ہونا ہے اور انہی بہت سی بیماریوں میں سے ایک انتہائ خطرناک حد تک بڑہتی بیماری ہے شوگر۔ اور شوگر کو کنٹرول رکھنے میں سبزیوں کا استعمال کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہی سبزیوں میں سے ایک سبزی ہے بھنڈی۔  بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جوکم و بیش ہر موسم میں دستیاب ہوتی ہے، لذیذ ذائقے کے ساتھ  ساتھ ذیابیطیس کے مریضوں کے لیے اس کی افادیت بھی اپنی مثال آپ ہے۔ بھنڈی میں موجود فائبر ہاضمے کو مدد دیتا ہے اور پوٹاشیم بلڈ پریشر کو مستحکم کرتا ہے، اس کےساتھ ساتھ بھنڈی کھانے سے بھوک  دیر سے لگتی ہے جو جسمانی وزن میں کمی میں بھی مدد دیتی ہے۔ علاوہ ازیں اسے اپنی غذا کا لازمی جزو بنانا بلڈ شوگر لیول اور ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ بھنڈی  میں دو  قسم کے فائبر بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں جن کی وجہ سے  اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مثالی غذا سمجھا جاتا ہے۔ اس میں موجود فائبر شوگر کے سست اخراج  کو یقینی بناتا ہے اور انسولین کو حرکت میں ...

مفت بلاگ بنائیں اور گھر بیٹھے کمائ کریں۔ قرنطینہ میں بہترین کام۔

Image
بہت سارے دوست مجھ سے بلاگ کے ذریعے کما  نےکے بارے میں پوچھتے ہیں۔ لہذا میں آج اس کا حل لے کر آیا ہوں۔ بلاگ حاصل کرنا آسان ہے لیکن کمائی شروع کرنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔ لہذا میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کوئی رقم  کما نہیں رہے ہیں تو آپ کو مایوس  نہیں ہونا۔ بلکہ صبر اور پوری ترغیب کے ساتھ ، اپنے بلاگ پر پوسٹ کرتے رہنا ہے اور زیادہ زائرین کو راغب کرنے کی کوشش کرنی ہے۔مثال کے طور پر آپ کھیلوں کی تازہ ترین اپڈیٹس کے حوالے سے  ایک بلاگ ترتیب دینے جارہے ہیں۔ سپورٹس کی خبروں سے چلنے والی تمام ویب سائٹ اور بلاگز کی معلومات اکٹھا کریں۔ اس سے آپ کو مزید مدد ملے گی  مفت بلاگ کیلئے سب سے پہلے آپکو چاہئے ایک عدد گوگل اکاؤنٹ۔  اپنے بلاگ کو مفت میں حاصل کرنے کے لیئے  ، آپ کے پاس گوگل اکاؤنٹ اور گوگل آئی ڈی ہونا ضروری ہے۔ @ gmail.com ۔ اگر آپ کے پاس گوگل اکاؤنٹ نہیں ہے تو آج ہی اپنا گوگل اکاؤنٹ بنا لیں۔ - گوگل اکاؤنٹ حاصل کرنے کے بعد www.blogger.com پر اپنا اکاؤنٹ مرتب کریں۔ - بلاگر آپ کے بلاگ کے ساتھ قدم بہ قدم آپ کی رہنمائی کرے گا۔ تو آپ کا آئیڈیا...

ذیابطیس کے علاج میں ٹیکنالوجی کا کردار

Image
ذیابطیس کے علاج کے لیے نئی نئی نٹیکنالوجی کا  متعارف ہونا ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ حالیہ چند سالوں میں گلوکوز لیلول چیک کرنے جیسے عام سے عمل میں ہی کافی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ ذیابطیس کو اعتدال میں رکھنے کے مختلف رُجحانات یا طریقے کار موجود ہیں۔ آسان دیکھ بھال جدید ایجادات نے ذیابیطس کے علاج اور گلوکوز لیول کو چیک کرنا نہایت آسا ن بنا دیا ہے۔ جیسے اسمارٹ فون اور سمارٹ واچ جیسے آلات۔ پوری دُنیا میں اسمارٹ فون کا استعمال بہت عام ہوچکا ہے۔ صرف پاکستان میں ہی 5 کروڑسمارٹ فون صارفین موجود ہیں۔ اس لیے اس میں کوئی حیران کُن بات نہیں کہ اسمارٹ فون لوگوں کی ذیابیطس سے متعلق دیکھ بھال میں اُنکے بہترین مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ اسمارٹ فون میں ایسی ایپلیکیشنز موجود ہیں جو آپکی صحت سے متعلق تمام اعداد و شمار کو ترتیب سے رکھتے ہیں اور علاج میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ نئی معلومات اور رُجحانات بھی آپ تک پہنچاتے ہیں۔ گلوکوز میٹر اسمارٹ فون پر مبنی میڈ ورکس پاکستان میں لایا گلو سیج جو ایک ایسا گلوکوس میٹر ہے جو میڈ ورکس کی موبائل ایپلیکیشن پہ چلتا ہے۔...

دل کی بیماری اور آپکا قد۔ چھوٹے قد والے اپنا خیال رکھیں۔

Image
برطانیہ   میں سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ آپ جتنے قد میں چھوٹے ہوتے ہیں، آپ کو اتنا ہی زیادہ دل کی بیماری کا خطرہ رہتا ہے۔ انھوں نے 2 لاکھ افراد پر تحقیق کر کے ان کے ڈی این اے کے اس حصے کا پتہ لگایا جو قد اور دل کی صحت کو کنٹرول کرتا ہے۔ تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا کہ قد میں ہر ڈھائی انچ کے اضافے سے دل کی بیماری کا امکان 13.5% کم ہو جاتا ہے۔ تاہم برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ چھوٹے قد کے افراد کو اس سے غیر ضروری طور پر پریشان نہیں ہونا چاہیے اور ہر کسی کو صحت مندانہ طرز زندگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ برطانیہ میں دل کی بیماری، جس میں دل کا دورہ اور ہارٹ فیلیئر شامل ہیں، اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ہر سال اس سے یہاں000 73  سے زیادہ افراد کی موت ہوتی ہے۔ 50 سال پہلے یہ معلوم ہوا تھا کہ دل کی صحت میں انسانی قد کا کلیدی کردار ہے لیکن تحقیق کاروں کو اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تھی۔ یہ بھی کہا گیا کہ کئی اور وجوہات کی بنا پر ایسا ہوتا ہے جیسا کہ بچن میں غذا کی کمی سے قد پر اثر پڑتا ہے جس کا اثر دل پر ہو سکتا ہے۔ لیکن یونیورسٹی آف لیسٹر کی ت...

کورونا وائرس- سندھ کیبعد خیبر پختونخواہ، ہلاکتوں میں اضافہ

Image
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بارہ ہوگئی جب کہ ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد  ایک ہزار چار سو چھیانوے تک جا پہنچی ہے۔ چند روز قبل لوئر دیر کے علاقے مدینہ آباد زیارت تالاش گاؤں کی خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ کے مطابق کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پورے گاؤں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔  کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں یہ چوتھی اور ملک میں مجموعی طور پر 12 ویں ہلاکت ہے جن میں سے  پنجاب میں 5 جبکہ بلوچستان، سندھ اور گلگت میں ایک ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

کرونا وائرس: اسٹرابری کے حیرت انگیزفائدے۔

Image
اسٹرابری دیکھنے میں تو خوبصورت لگتی ہی ہے لیکن آج آپ اس کے فوائد جان کر ضرور اسٹرابری کو کھانا شروع کر دیں گے- اسٹرابری کو بڑی آسانی سے آپ اپنے گھر میں گملوں میں بھی لگا سکتے ہیں اور اس پھل سے بھر پور فائدے اٹھا سکتے ہیں- آج کل اسٹرابری آپ کو بازار سے مل جائے گی یہ سستا پھل ہے لیکن فوائد کے لحاظ سے اس کا کوئی ثانی نہیں ہےاسٹرابری کا استعمال کئی دوسری اشیاء میں بھی کیا جاتا ہے سرخ رنگ کا یہ پھل ہر عمر کے افراد کا من پسند ہے اسٹرابری میں وٹامن سی،فائبر،پوٹاشیم، اور میگنیشیم پایا جاتا ہے یہ اینٹی آکسائیڈنٹ ہے کرونا وائرس کے لئے بھی ہمیں وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے جو یقیناً ہم اسٹرابری کھا کر پوری کر سکتے ہیں-وٹامن سی ہمارے جسم کو طاقت فراہم کرتی ہے جس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے اور ہم کئی موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں- اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وٹامن سی ہمارے لئے کتنی اہمیت رکھتا ہے اسٹرابری کو کم از کم ایک ماہ تک روزانہ کھائیں تو پھر ہی آپ اس کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ گرمیوں کا موسم شروع ہونے والا ہے اس میں آپ اور اپنے بچوں کو اسٹرابری کا ملک شیک بنا کردیں جو ذائقہ ک...