بچے کو جنم دینے سے چند گھنٹے پہلے بھارتی خاتون ڈاکٹر نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی

پونے  کورونا وائرس کے خلاف جنگ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکے ہی جیتی جاسکتی ہے لیکن انڈیا میں ٹیسٹوں کی کمی کی وجہ سے اسے عالمی سطح پر تنقید کا سامنا تھا ۔ اب انڈیا کی ہی ایک خاتون ڈاکٹر نے بچے کو جنم دینے سے چند گھنٹے پہلے مقامی سطح پر ٹیسٹنگ کٹ تیار کرکے انڈیا کا بڑا مسئلہ حل کردیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے سے تعلق رکھنے والی وبائی امراض کی ماہر ڈاکٹر منال داکھوے بھوسلے نے ٹیسٹنگ کٹ تیارکی ہے جو اب مارکیٹ میں بھی آچکی ہے۔ پونے شہر کی مائی لیب ڈسکوری کمپنی کو ٹیسٹنگ کٹ کے حقوق مل گئے ہیں اور انہوں نے پہلے مرحلے میں 150 ٹیسٹنگ کٹس تیار کرکے پونے ، ممبئی ، نئی دلی، گووا اور بینگلور بھجوادی ہیں۔

انڈیا کو کورونا وائرس کی درآمدی ٹیسٹنگ  کٹ 4500 روپے کی بنتی ہے لیکن ڈاکٹر منال بھوسلے کی بنائی گئی کٹ کی قیمت صرف 1200 روپے ہے اور اس کے ذریعے 100 ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔ یعنی ایک مریض کے ٹیسٹ پر صرف 12 روپے کی لاگت آئے گی۔
منال بھوسلے کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ کٹ تیار کرنے میں تین سے چار مہینے لگنے تھے لیکن ان کی ٹیم نے ریکارڈ مدت یعنی چھ ہفتے میں یہ کرشمہ کردکھایا۔ منال بھوسلے نے فروری میں حمل کے باعث ہسپتال سے چھٹٰیاں لی تھیں۔ " یہ ایک ہنگامی صورتحال تھی جس کی وجہ سے میں نے اس چیلنج کو قبول کیا اور پیچیدگیوں کے باوجود کٹ تیار کرنے میں لگ گئی۔"
منال بھوسلے کی ٹیم نے اٹھارہ مارچ کو اپنی کٹ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کو جمع کرائی اور انیس مارچ کو انہوں نے بیٹی کو جنم دیا۔ جب انہیں آپریشن کیلئے ہسپتال لے جایا جارہا تھا تو انہوں نے چند گھنٹے پہلے ہی اپنی ٹیسٹنگ کٹ کی کمرشل بنیادوں پر تیاری کیلئے ایف ڈی اے اور سی ڈی ایس سی او کو درخواست جمع کرائی تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا کے وار جاری۔ ایک ہی دن اور ایک ہی ملک میں 621 افراد ہلاک۔

قرنطینہ کیا ہے ؟ صرف 15 دن کیوں ؟

پاکستان کے انتہائی اہم صوبائی وزیر مستعفی۔