Posts

Showing posts from March 27, 2020

پی سی بی کا قومی کھلاڑیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ۔

Image
پاکستان کرکٹ بورڈ  نے سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے لیے نوآبجیکشن سرٹیفکیٹ پالیسی جاری کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  جاری کردہ بیان کے مطابق  بورڈ آف گورنرز کے 57ویں اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد اس پالیسی کی منظوری دی گئی۔ پالیسی کے تحت تمام سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو پاکستان سپرلیگ سمیت زیادہ سے زیادہ 4 لیگز میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ پالیسی کے تحت کھلاڑی کی جانب سے این اوسی کی درخواست پر ابتدائی کارروائی شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز اورقومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ/ٹیم منیجمنٹ کو کرنی ہوگی، جو کھلاڑی کے ورک لوڈ اور انٹرنیشنل مصروفیات کو پیش نظر رکھ کر درخواست کا جائزہ لیں تے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا کا شکار ہوگئے

Image
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا کا شکار ہوگئے  لندن برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے علامات ظاہر ہو رہی تھیں جس پر ان کا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ اب مثبت آ گیاہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ، بورس جانسن عالمی سطح پر کسی بھی ملک کے پہلے سربراہ ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل جسٹسن ٹریڈو کی اہلیہ میں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی ۔بورس جانسن قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے اور ویڈیو لنکس کے ذریعے معاملات کو دیکھیں گے ۔ برطانیہ کے فنانس منسٹر اور ہیلتھ منسٹر بھی خود کو قرنطینہ میں کر سکتے ہیں کیونکہ وہ دونوں وزیر بورس جانسن کے ساتھ سیاسی امور میں مصروف تھے ۔  یاد رہے کہ برطانیہ کے شہزادے چارلس میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ سکاٹ لینڈ میں قرنطینہ میں چلے گئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ کا ٹیسٹ منفی آیا تھا ۔ اس وقت پوری دنیا میں  542000سے زائد افراد کورونا وائرس ...

کورونا وائرس۔ بجلی صارفین کیلئے بڑی خبر۔

Image
 بجلی صارفین کیلئے مارچ کے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں بھی توسیع کردی گئی ہے مارچ کے بل اب 7 اپریل تک وصول کیے جائیں  گے۔ کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سےحکومت نے بجلی صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مارچ کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 7 اپریل تک بڑھا دی ہے۔ تمام تقسیم کارکمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 7 اپریل تک بل جمع کرانے والے صارفین سے لیٹ پیمنٹ سر چارج وصول نہ کیا جائے۔

کورونا وائرس۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر نے اپنی پوری تنخواہ کورونا فنڈ میں جمع کروا دی۔

Image
پاکستان PPPP  کی سینیٹر کرشنا کولہی نے اپنی ایک مہینے کی تنخواہ کورونا وائرس کے حوالے سے قائم کیے گئے فنڈ میں جمع کرا دی ہے۔  ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی سینیٹر  محترمہ کرشنا کولہی نے 165000 کا چیک وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے یہ فنڈ قائم کیا ہے تاکہ مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ مسحقین کی مدد کی جاسکے۔

کورونا وائرس- پاکستان میں متاثرین 1240 سے زیادہ، نمازِ جمعہ کے بڑے اجتماعات پر پابندی

Image
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1246 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 429 مصدقہ متاثرین کے ساتھ سندھ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہے جن میں سے تین، تین کا تعلق خیبر پختونخوا اور پنجاب سے ہے جبکہ ایک، ایک مریض سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہلاک ہوا تاہم 21 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں اہم شہروں میں کراچی میں متاثرین کی تعداد 150 سے زائد ہے جن میں سے 102 ایسے افراد ہیں جن میں یہ وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا تھا۔ اس کے علاوہ لاہور میں بھی 103 افراد کورونا کے مریض ہیں ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے جبکہ ملک بھر میں فوج بھی تعینات ہے پاکستان کی حکومت نے چار اپریل تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے جبکہ ملک بھر میں ٹرین آپریشن بھی 31 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے

کورونا وائرس۔سندھ اوربلوچستان میں نمازجمعہ کیلئے ایمرجینسی اقدام۔

Image
سندھ اور بلوچستان حکومت نے نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات سمیت تمام باجماعت نمازوں میں مسجد کے عملے کے علاوہ دیگر تمام افراد کی شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی 27 مارچ سے 5اپريل تک جاری رہے گی تاہم مسجد کا عملہ اس سے مستثنیٰ ہوگا ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماء سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی مساجد میں بروز جمعہ 27 مارچ سے ہر نماز میں باہر سے نمازیوں کی آمد پر پابندی ہوگی۔ صرف مسجد کا عملہ اور وہاں اندر موجود افراد ہی نماز ادا کرسکیں گی۔ صرف 3 سے 5 افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی انہوں نے مزید واضح کیا کہ 27 مارچ سے 5 اپریل تک مساجد بند نہیں ہونگی، صرف عملے کو نماز کی اجازت ہوگی، جس میں امام اور موذن سمیت خادم اور دیگر افراد شامل ہیں۔ یہ اقدام نمازیوں کی صحت اور جان کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ اس فیصلے کے لیے علمائے کرام اور طبی ماہرین سے مشاورت کی گئی اور اس کے بعد اس کا اعلان کیا گیا۔ علما نے مشورہ دیا ہے کہ اس حوالے سے احتیاط کی جائے۔ مفتی اعظم پاکستان تقی عثمانی نے اس فیصلہ کی تائید کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نمازی محدود کر...

کورونا وائرس ۔سندھ بازی لے گیا۔

Image
کراچی,  حکومت سندھ نے محکمہ صحت میں نرسوں کے لیے ملازمتوں کی درخواستیں دینے والی 2300 امیدوار نرسوں کو ہنگامی بنیادوں پر محکمہ صحت میں 3 ماہ کے لیے ملازمتوں پر رکھ لیا ہے اور ان امیدواروں کوعارضی طور پر ملازمتوں کے آفر لیٹر بھی جار کردیے گئے۔ان تمام امیدواروں نے پبلک سروس کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی تھیں ،3ماہ بعد ان نرسوں کو پبلک سروس کمیشن کا امتحان دینا ہوگا۔ وزیراعلی سندھ کی ہدایت کے بعد سیکریٹری صحت کی جانب سے کراچی کے 6 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں فوری طور پر ایک ہزار نرسوں کی تعیناتیاں کردی گئیں جبکہ 1300 نرسوں کی تعیناتیاں اندرون سندھ کے ہسپتالوں میں کی گئی۔ واضح رہے کہ محکمہ صحت نے کرونا کی وبا کے پیش نظر محکمہ میں 1500 سو ڈاکٹروں کی بھرتیوں کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔