کورونا وائرس ۔سندھ بازی لے گیا۔


کراچی,  حکومت سندھ نے محکمہ صحت میں نرسوں کے لیے ملازمتوں کی درخواستیں دینے والی 2300 امیدوار نرسوں کو ہنگامی بنیادوں پر محکمہ صحت میں 3 ماہ کے لیے ملازمتوں پر رکھ لیا ہے اور ان امیدواروں کوعارضی طور پر ملازمتوں کے آفر لیٹر بھی جار کردیے گئے۔ان تمام امیدواروں نے پبلک سروس کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی تھیں ،3ماہ بعد ان نرسوں کو پبلک سروس کمیشن کا امتحان دینا ہوگا۔ وزیراعلی سندھ کی ہدایت کے بعد سیکریٹری صحت کی جانب سے کراچی کے 6 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں فوری طور پر ایک ہزار نرسوں کی تعیناتیاں کردی گئیں جبکہ 1300 نرسوں کی تعیناتیاں اندرون سندھ کے ہسپتالوں میں کی گئی۔
واضح رہے کہ محکمہ صحت نے کرونا کی وبا کے پیش نظر محکمہ میں 1500 سو ڈاکٹروں کی بھرتیوں کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

کورونا کے وار جاری۔ ایک ہی دن اور ایک ہی ملک میں 621 افراد ہلاک۔

قرنطینہ کیا ہے ؟ صرف 15 دن کیوں ؟

پاکستان کے انتہائی اہم صوبائی وزیر مستعفی۔