پاکستان کے سابق برٹش اوپن اسکواش چیمپئن کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

لندن: پاکستان کے لیے چار مرتبہ اسکواش کا برٹش اوپن جیتنے والے اعظم خان کورونا وائرس کے باعث لندن میں انتقال کرگئے۔ اعظم خان کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اعظم خان کا انتقال کورونا وائرس کے سبب ہوا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ایلنگ اسپتال لندن میں 95 سالہ اعظم خان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔ اعظم خان کے بیٹے واصل خان کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ نے ہفتے کی شام والد کے انتقال سے آگاہ کیا ہے، ہم سب لندن میں آئسولیشن میں موجود ہیں اور اِس خبر نے ہمیں دہلا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں۔ کرونا وائرس سندھ کیبعد خیبر پختونخواہ میں شدت اختیار کر گیا۔