سندھ میں حالات تشویشناک، اب تک کتنے کورونا کیسز سامنے آگئے؟ افسوسناک خبر آگئی

سندھ میں کورونا وائرس کے 11 کیس کراچی، 1 حیدرآباد ا
ور 7 لاڑکانہ سے سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔ دکانیں صبح 8 سے شام 5 تک کھلی رہیں گی۔
کورونا سے بچنا ہے ، تو گھر میں رہنا ہے۔ لیکن لگتا ہے عوام کو یہ سیدھی سادھی بات سمجھ نہیں آرہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاون کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہفتے سے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والی دکانیں رات 8 کے بجائے شام 5 بجے ہی بند ہوجائیں گی۔ اس طرح دکانیں کھلنے کا دورانیہ 12 گھنٹے سے کم کر کے 9 گھنٹے کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے نماز جمعہ سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور مسجد کی انتظامیہ کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔
لاک ڈاون پر اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ ابھی تک شہر میں گھوم پھر رہے ہیں۔ عوام کو لاک ڈاؤن اور حکومتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا۔ مساجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ دکھ کے ساتھ کیا ہے۔
نماز جمعہ کے اجتماعات سے متعلق حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پرشہر بھر میں 29 مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔ اورنگی ٹاون کی دومساجد کی انتظامیہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جبکہ تین افراد کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔
دوسری جانب کراچی پولیس  کورونا وارئرس کے باعث لگائی گئی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متحرک ہے۔ لاک ڈاون کے دوران اب تک شہر بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 329 ایف آئی آرز درج کی گئیں ہیں


Comments

Popular posts from this blog

کورونا کے وار جاری۔ ایک ہی دن اور ایک ہی ملک میں 621 افراد ہلاک۔

قرنطینہ کیا ہے ؟ صرف 15 دن کیوں ؟

پاکستان کے انتہائی اہم صوبائی وزیر مستعفی۔