کورونا کے حوالے سے انتہائ اہم اطلاعات دنیا بھر سے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیس چار لاکھ پچیس ہزار سے بڑھ گئے ہیں اورہلاکتوں کی تعداد تقریباً 19000 کے قریب پہنچ گئی جبکہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تقریباً 110000 ہے۔ انڈیا میں منگل کی شب سے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے 6820 ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے بعد رواں برس جاپان میں موسمِ گرما کے اولمپکس بھی ایک سال کے لیے ملتوی کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ یورپی یونین نے وائرس کے پھیلاؤ کے بعد 30 روز کے لیے یونین کے باہر سے تمام مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔ امریکہ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 153000 سے زیادہ ہو چکی ہے اور واشنگٹن نے اپنے شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔