برطانوی میڈیا کے مطابق ، برطانیہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا وائرس کے مزید 5،903 واقعات پیش آئے ہیں ، جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 47،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ، اتوار کے روز یوکے میں کورونا وائرس کی وجہ سے 621 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، جو گذشتہ روز کی 708 اموات کے بعد ایک ہی دن میں اموات کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔ برطانوی وزارت صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر پر ہی رہیں اور گھر کو غیر ضروری طور پر نہ چھوڑیں ورنہ حکومت کو مزید سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ دوسری جانب ، امپیریل کالج لندن کے پروفیسر اور وبائی امراض کے ماہر نیل فرگسن کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ میں معاشرتی فاصلے کے احکامات کو نظرانداز کرتے رہے تو آنے والے ہفتوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اسکی علاوہ اٹلی میں 525 اور سپین مین 471 اموات وقع ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں۔ پاکستان میں کورونا کیبعد ایک اور بڑی قدرتی آفت۔
دنیا میں جب انسان نے سفر کے سمندری ذریعے ایجاد کر لیے۔ بحری جہاز بنائے اور براعظم براعظموں سے رابطے میں آ گئے۔ یہ بحری رابطے ایک خطے کی بیماریاں دوسرے خطوں تک پہنچانے لگے۔ یورپ میں طاعون پھیلا تو اس نے ایشیا اور افریقہ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹی بی آئی تو یہ میڈی ٹیرین سی تک پوری دنیا میں لاشیں بچھاتی چلی گئی۔ چیچک‘ خناق‘ کالی کھانسی اور خسرہ آیا تو یہ بھی چند ماہ میں پوری دنیا میں پھیل گیا‘ انسان نے ان اموات سے سیکھا آپ ہر شخص کو فوری طور پر اپنے شہر‘ اپنے ملک میں داخل نہ ہونے دیں چناں چہ سمندروں کے کنارے احاطے بنا دیے گئے اور بحری جہازوں سے اترنے والے لوگوں اور عملے کے لیےچالیس دن ان احاطوں میں رہنا لازم قرار دے دیا گیا‘ یہ چالیس دن کیوں؟ انسان نے تجربوں سے سیکھا کہ ہمارے جسم میں چالیس دن بعد ہرچیز تبدیل ہو جاتی ہے‘ صرف انسان کے دماغ‘ دل اور آنکھوں کے خلیے مستقل ہوتے ہیں‘ یہ نئے نہیں بنتے‘ باقی سارا جسم خود کو بناتا اور توڑتا رہتا ہے۔ یہ شکست وریخت زیادہ سے زیادہ چالیس دن میں مکمل ہو جاتی ہے چناں چہ اگر انسان کے جسم میں کوئی بیماری موجود ہے تو یہ چالیس دن میں سامنے آ جاتی ہے ...
پاکستان کے صوبائی وزیر خوراک سمیع چودھری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نےوزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں اپنا استعفی پیش کیا۔ سمیع الله چودھری کا تعلق بہاولپور سے ہے اور انہوں نے 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی اور صوبائی وزیر خوراک مقرر ہوا تھے۔
Comments
Post a Comment
Your feedback is our key to improve.