Posts

Showing posts from April 13, 2020

میڈیکل ریپ کیساتھ بلیک میلنگ اب نہیں چلے گی۔ فارما سیوٹیکل کمپنی کے نمائندوں کے نام۔

Image
اسلام علیکم دوستو۔ پاکستان میں جہاں کئ قسم کے شعبہ جات لوگوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں وہیں ایک شعبہ دوا ساز ادارے ہیں جو نوجوانوں کی ایک کسیر تعداد کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔ اسمیں کوئی شک نہیں کہ دوا ساز ادارے اپنے ملازمین کو ایک اچھا روزگار مہیا کر رہے ہیں اور معاشرے کی صحت کے حوالے سے انتہائ اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ دوا ساز اداروں میں ایک اہم ترین شعبہ ہے مارکیٹنگ اور سیلز کا۔اگر یہ کہا جائے کہ مارکیٹنگ اور سیلز دوا ساز اداروں کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تو بے جا نہ ہو گا۔ مارکیٹنگ اور سیلز سے وابستہ لوگ اپنا دن اور رات ایک کر کے کمپنیز کیلئے دوا کو بیچتے ہیں اور اپنے ادراے میں موجود لوگوں کیلئے پیسہ کی گردش کا سبب بنتے ہیں۔ دواؤں کی مارکیٹنگ اور سیلز سے وابستہ لوگوں کو آپ ایک عام اطلاح میں ''میڈیکل ریپ" کے نام سے جانتے ہیں۔ میڈیکل ریپ کو اپنے کام کو صبح و شام دونوں اوقات میں کرنا ہوتا ہے۔ کہنے کو تو اسکا کام صرف ڈاکٹر کو ملنا اور اپنی دوا کے فوائد بتانے ہوتے ہیں تاکہ مریض کو اسکا فائدہ ملے اور مریض کیساتھ کمپنی کی دوا فروخت ہو سکے مگر در حقیقت ...