Posts

Showing posts from April 5, 2020

پاکستان میں کورونا کیبعد ایک اور قدرتی آفت۔ بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ۔

Image
دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہونے سے ملتان کے نشیبی علاقوں کی 22 سے زائد بستیاں زیر آب آ گئی ہیں ۔جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ پر کاشت مختلف فصلیں تباہ ہونے پر حکومت نے سیلاب الرٹ جاری کرنے کے حوالے سے غور شروع کر دیا ہے۔  ملتان کے نشیبی علاقوں سے دریائے چناب کا پانی گزرتا ہے تاہم موجودہ صورتحال میں دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جس سے نشیبی علاقے قاسم بیلہ، بستی لنگڑیال، امروٹ اور سیال سمیت بیس سے زائد بستیوں میں کٹاو ہونے سے دریا کا پانی داخل ہو چکا ہے جس سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر تیار گندم کی فصل تباہ ہو چکی ہے جبکہ آلو، اروی، اسٹابری کیساتھ آم کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ بستیوں کے مکینوں نے اپنی مدد آپکے تحت نقل مکانی شروع کر کے دریائی علاقوں میں بند باندھنے کا عمل شروع کر دیا ہے جس پر وزیراعلی پنجاب کے ترجمان ندیم قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا کیساتھ سیلاب کی تباہی پریشان کن ہے۔ اسی لیے حکومت جلد ہی سیلاب الرٹ جاری کر دے گی۔ دریا کے نشیبی علاقوں میں پانی کے کٹاو سے متعدد گھر تباہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ بستیوں کے م...

انا للہ و انا الہی راجعون۔ پاکستان کی اہم شخصیت کورونا وائرس سے انتقال کر گۓ۔

Image
کورونا وائرس کے باعث اس وقت تک دنیا بھر میں 42000 ہزار سے زائد افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جس میں سے تقریباً 1800 افراد کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ اب اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے سابق آفیسرسیدسلیم کورونا کےباعث انتقال کرگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سید سلیم میں چندروزقبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کی وفات گھرپر ہوئی ہے۔سیدسلیم پاکستان ہائی کمیشن کےشعبہ تعلیم سے وابستہ تھے۔ برطانیہ میں گزشتہ روز 13 سالہ بچہ اسماعیل عبدالوہاب بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گیا تھا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 42000 ہزار سے زائد افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جس میں سے تقریباً 1800 افراد کا تعلق برطانیہ سے ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا کے 157نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1720ہوگئی ہے دنیا بھر میں ابھی تک 54000ہزار افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 8.5 لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ چین سے شروع ہونے والی یہ وبا اٹلی میں تباہی مچانے کے ساتھ اب ...

کورونا وائرس۔ ڈاکٹروں کی اڑی۔ حکومت کا انتہائ سخت اقدام۔

Image
حکومت بلوچستان کے فوکل پرسن برائے انسداد کورونا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان جانے سے انکار پر چوالیس ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ میر عمیر محمد حسنی کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات نہ ماننے پر بارہ ڈاکٹر پہلے بھی معطل کیے گئے ہیں، تفتان کو پاکستان کا ووہان قرار دینا غلط ہے، وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے تدارک پر کوئی مدد نہیں کی۔ فوکل پرسن برائے انسداد کورونا نے کہا کہ تفتان میں کنٹینر سٹی بنایا جا رہا ہے، جس میں چھ سو افراد کے قیام و طعام کی سہولتیں رکھی جائیں گی، ہم نے محدود وسائل کے باوجود ہزاروں لوگوں کو تفتان میں رکھا، پورے ملک کو حکومت بلوچستان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ تفتان میں کیے گئے اقدامات سراہنے کی بجائے ہم پر تنقید کی گئی۔ میں تفتان سرحد پر خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس وقت ہر عوامی نمائندے کو اپنے حلقے میں ہونا چاہیے، لاک ڈاؤن ہم سب کے مفاد میں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:- ملازمت پیشہ لوگوں کیلئے بری خبر۔