کورونا وائرس۔ ڈاکٹروں کی اڑی۔ حکومت کا انتہائ سخت اقدام۔
حکومت بلوچستان کے فوکل پرسن برائے انسداد کورونا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان جانے سے انکار پر چوالیس ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
میر عمیر محمد حسنی کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات نہ ماننے پر بارہ ڈاکٹر پہلے بھی معطل کیے گئے ہیں، تفتان کو پاکستان کا ووہان قرار دینا غلط ہے، وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے تدارک پر کوئی مدد نہیں کی۔
فوکل پرسن برائے انسداد کورونا نے کہا کہ تفتان میں کنٹینر سٹی بنایا جا رہا ہے، جس میں چھ سو افراد کے قیام و طعام کی سہولتیں رکھی جائیں گی، ہم نے محدود وسائل کے باوجود ہزاروں لوگوں کو تفتان میں رکھا، پورے ملک کو حکومت بلوچستان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ تفتان میں کیے گئے اقدامات سراہنے کی بجائے ہم پر تنقید کی گئی۔ میں تفتان سرحد پر خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس وقت ہر عوامی نمائندے کو اپنے حلقے میں ہونا چاہیے، لاک ڈاؤن ہم سب کے مفاد میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:-
Comments
Post a Comment
Your feedback is our key to improve.