ایک اور جنگ کی تیاری۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو بڑی دھمکی دے دی ،ایران ،عراق میں امریکی فوج یا تنصیبات کو اگر نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے تو اُسے اِس کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی ،کورونا کے خلاف ہر محاذ پر پوری طاقت سے لڑ رہے ہیں اور عوام کی طاقت سے جلد اس عالمی وبا کے خلاف کامیابی حاصل کر لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک  ٹویٹ میں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران ،عراق  میں امریکی فوجیوں یا امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے تو اسُے اِس  کی بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی دوسری طرف وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ہر ممکنہ طور پر کورونا وائرس سے لڑ رہے ہیں اور امریکی عوام کی مدد سے اس وبا کے خلاف مکمل کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر  لڑنے والے ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہمیں اپنے ملک کی طبی سامان بنانے والی کمپنیوں ،سپلائرز اور صنعت کاروں کا تعاون حاصل ہے اور ہمیں ان کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ  انہوں نے آج ہی امریکی فوج کے اہل خانہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے، کمانڈر انچیف ہونے کی حیثیت  سے مجھے اپنے فوجیوں ،ان کے اہل  خانہ اور بچوں سے محبت ہے اور میں ان کا شکر گذار ہوں جن کی قربانیوں کی وجہ سے امریکہ آج مضبوط ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا کے وار جاری۔ ایک ہی دن اور ایک ہی ملک میں 621 افراد ہلاک۔

قرنطینہ کیا ہے ؟ صرف 15 دن کیوں ؟

میڈیکل ریپ اور سٹاک انفلٹریشن۔ حقائق جو آپکے لیئے جاننا ضروری ہیں۔