کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کے لیے کام شروع

پاکستان:- کورونا وائرس کیخلاف ٹائیگر فورس میں رضاکاروں کی رجسٹریشن سٹیزن پورٹل کے ذریعے31 مارچ کو شروع کی جائے گی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی امورنوجوان عثمان ڈار کو ٹائیگر فورس کے متعلق اہم ذمہ داریاں مل گئی ہیں اور انہوں نے کام شروع کر دیا ہے۔ ایک نیوز کے مطابق ڈیجیٹل فارم تیار کرلیا گیا ہے جو اکتیس مارچ کو سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جائے گا۔ فارم میں نام ،پتہ، عمر، موبائل نمبر یونین کونسل و ضلع کی تفصیلات شامل ہوں گی-
ٹائیگرز فورس کے لیے رضاکار وں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک مکمل ہوجائے گی اور اس فورس کی تشکیل ہر یونین کونسل میں کی جائے گی۔
ٹائیگرز فورس میں 18 سال سے زائد عمر کے نوجوان بلاتفریق رجسٹریشن کرا سکیں گے اور کسی بھی سیاسی جماعتوں کے نوجوان اس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
مذکورہ فورس تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گی۔ ملک بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

حالات جیسے بھی ہوں ہنسی علاج غم ہے۔ مسکرائیے۔

ایک چوتھائی دنیا لاک ڈاؤن میں شہزادہ چارلس میں بھی کورونا کی تصدیق۔

کورونا وائرس۔ ڈاکٹروں کی اڑی۔ حکومت کا انتہائ سخت اقدام۔