فریج میں سخت جمی ہوئی برف کو پگھلانے کا زبردست طریقہ

گریلو خواتین اکثر فریج میں جمی برف سے پریشان رہتی ہیں جو کہ جگہ میں کمی کا سبب بنتی ہے اور اسکو پگھلانے کیلئے کئ گھنٹے کی محنت درکار ہوتی ہے مگر اب یہ کام آپ چند منٹوں میں کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے اپنے فریج کو بند کر دیجئے، اور تمام سامان فریج سے باہر نکال لیجئے ۔ اب فریج میں موجود تمام شیلوز بھی نکال لیں اور انہیں اچھی طرح دھولیں ۔ پھر اپنا ہئیر ڈرائر لیں اور جمی ہوئی برف پر ہیٹ دیں ایسا کرنے سے فوری آپ کے فریزر سے جمی برف پگھلنے لگے گی اور منٹوں میں آپ کا فریج صاف ہو جائے گا۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ بے تحاشہ برف جمنے کے باعث کچھ حصے سخت ہو چائیں مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں آپ پلاسٹ کے چمچ کی مدد سے اکھاڑ سکتے ہیں۔مگر زور آزمائی سے احتیاط کریں اور پلاسٹک کا چمچ استعمال کریں۔ جب پوری طرح برف پگھل جائے تو کسی صاف کپڑے کی مدد سے پونچھ لیں

Comments

Popular posts from this blog

کورونا کے وار جاری۔ ایک ہی دن اور ایک ہی ملک میں 621 افراد ہلاک۔

قرنطینہ کیا ہے ؟ صرف 15 دن کیوں ؟

پاکستان کے انتہائی اہم صوبائی وزیر مستعفی۔