خبردار۔ آپکے جوتے کورونا وائرس کا سبب بن سکتے ہیں۔
کورونا وائرس کپڑے، ربڑ اور چمڑے سمیت ہر طرح کے جوتوں اور چپلوں میں زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس حوالے سے مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر باہر سے آئیں تو لازمی طور پر جوتوں کو گھر سے باہر ہی اتاری اور پھر انہیں اچھی طرح دھوئیں۔جوتوں کو جراثیم کش ادویات سے صاف کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔جبکہ ایسے افراد جن کا باہر جانا ضروری ہے انہیں ایک اضافی جوڑی خریدنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے جسے وہ صرف باہر جاتے وقت ہی استعمال کرسکیں، تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس چوبیس گھنٹوں تک گتے پر جبکہ اسٹین لیس سٹیل اور پلاسٹک پر 3 دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ کوروناوائرس اس وقت پوری دنیامیں پھیل چکا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف احتیاط کرنے سے ہی اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔اب تک ہزاروں افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جب کہ لاکھوں افراد
اس وائرس کا شکار ہیں۔
Comments
Post a Comment
Your feedback is our key to improve.