کورونا وائرس- پاکستان میں متاثرین 1240 سے زیادہ، نمازِ جمعہ کے بڑے اجتماعات پر پابندی


پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1246 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 429 مصدقہ متاثرین کے ساتھ سندھ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہے جن میں سے تین، تین کا تعلق خیبر پختونخوا اور پنجاب سے ہے جبکہ ایک، ایک مریض سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہلاک ہوا تاہم 21 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں

اہم شہروں میں کراچی میں متاثرین کی تعداد 150 سے زائد ہے جن میں سے 102 ایسے افراد ہیں جن میں یہ وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا تھا۔ اس کے علاوہ لاہور میں بھی 103 افراد کورونا کے مریض ہیں

ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے جبکہ ملک بھر میں فوج بھی تعینات ہے
پاکستان کی حکومت نے چار اپریل تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے جبکہ ملک بھر میں ٹرین آپریشن بھی 31 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے

Comments

Popular posts from this blog

کورونا کے وار جاری۔ ایک ہی دن اور ایک ہی ملک میں 621 افراد ہلاک۔

قرنطینہ کیا ہے ؟ صرف 15 دن کیوں ؟

پاکستان کے انتہائی اہم صوبائی وزیر مستعفی۔