برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا کا شکار ہوگئے
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا کا شکار ہوگئے لندن برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے علامات ظاہر ہو رہی تھیں جس پر ان کا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ اب مثبت آ گیاہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ، بورس جانسن عالمی سطح پر کسی بھی ملک کے پہلے سربراہ ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل جسٹسن ٹریڈو کی اہلیہ میں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی ۔بورس جانسن قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے اور ویڈیو لنکس کے ذریعے معاملات کو دیکھیں گے ۔
برطانیہ کے فنانس منسٹر اور ہیلتھ منسٹر بھی خود کو قرنطینہ میں کر سکتے ہیں کیونکہ وہ دونوں وزیر بورس جانسن کے ساتھ سیاسی امور میں مصروف تھے ۔
یاد رہے کہ برطانیہ کے شہزادے چارلس میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ سکاٹ لینڈ میں قرنطینہ میں چلے گئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ کا ٹیسٹ منفی آیا تھا ۔
اس وقت پوری دنیا میں 542000سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبک24354 لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔ برطانیہ میں اب تک 11854
کیسز سامنے آ چکے ہیں ، 580 افراد جاں بحق
ہوئے ہیں جبکہ 150 صحت یاب ہوئے ہیں ۔
Comments
Post a Comment
Your feedback is our key to improve.