شوگر کے مریضوں کیلئے حیرت انگیز خوراک۔
ذیابطیس کے مریض یہ غذا استعمال کریں۔
ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ سبزیوں کا نہ استعمال ہونا ہے اور انہی بہت سی بیماریوں میں سے ایک انتہائ خطرناک حد تک بڑہتی بیماری ہے شوگر۔ اور شوگر کو کنٹرول رکھنے میں سبزیوں کا استعمال کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہی سبزیوں میں سے ایک سبزی ہے بھنڈی۔
بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جوکم و بیش ہر موسم میں دستیاب ہوتی ہے، لذیذ ذائقے کے ساتھ ساتھ ذیابیطیس کے مریضوں کے لیے اس کی افادیت بھی اپنی مثال آپ ہے۔
بھنڈی میں موجود فائبر ہاضمے کو مدد دیتا ہے اور پوٹاشیم بلڈ پریشر کو مستحکم کرتا ہے، اس کےساتھ ساتھ بھنڈی کھانے سے بھوک دیر سے لگتی ہے جو جسمانی وزن میں کمی میں بھی مدد دیتی ہے۔
علاوہ ازیں اسے اپنی غذا کا لازمی جزو بنانا بلڈ شوگر لیول اور ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
بھنڈی میں دو قسم کے فائبر بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں جن کی وجہ سے اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مثالی غذا سمجھا جاتا ہے۔
اس میں موجود فائبر شوگر کے سست اخراج کو یقینی بناتا ہے اور انسولین کو حرکت میں لاتا ہے۔
بھنڈی کی جلدشوگر کے مریضوں کیلئے حیرت انگیز اور بیج بلڈ گلوکوز لیول کو کم کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے محفوظ سبزی ہے۔نا صرف یہ بلکہ اس سبزی میں موجود انزائمے انسولین کی حساسیت بڑھاتے ہیں جبکہ لبلبے انسولین پیدا کرنے والے خلیات کی پیداوار کو مستحکم رکھتے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Your feedback is our key to improve.