کورونا وائرس کے وار جاری ، پاکستان میں کیسز میں مزید اضافہ ہو گیا
لاہور , پاکستان میں کورونا وائرس کے وار تیز ہوتے جارہے ہیں اور اب تک 8 افراد جان کی بازی ہا ر چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کہیں جزوی اور کہیں مکمل لاک ڈاﺅن جاری ہے اور شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1102 پر جا پہنچی ہے جبکہ 8 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 21 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے باعث پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہیں جہاں تعداد 417 تک جا پہنچی ہے ، پنجاب میں 323 ، بلوچستان میں 131 ، کے پی کے میں 121 ،
گلگت بلتستان میں 84 ، اسلام آباد میں 25 اور آزادکشمیر میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے اس وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم اس مشکل وقت میں چین نے کافی حد تک وائرس پر قابو پا لیا ہے اور پاکستان کا بھی بھر پور طریقے سے ساتھ دے رہاہے ، چین کی جانب سے بھیجا گیا طبی سامان کل کراچی پہنچ گیاہے جو کہ اس جنگ میں اہم کردار ادا کرنے میں مدد کرے گا ۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 410000 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 21000 306 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔اس کے
علاوہ114858 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
Comments
Post a Comment
Your feedback is our key to improve.