کورونا وائرس: پاکستان کے اہم ترین شہر کو باقی اضلاع و ملک سے منقطہ کر دیا گیا۔

 کوئٹہ۔بلوچستان کے چیف سیکریٹری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ کو ملک اور صوبے کے تمام اضلاع سے منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ چیف سیکریٹری کا کہناتھا کہ کوشش ہے کہ کوئٹہ سے کوئی باہر نہ جائے اور کوئی اندر بھی داخل نہ ہو ۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے انسدداد کیلئے بلوچستان میں مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیاہے ہزار ہ ٹاﺅن اور مری آباد کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے-چیف سیکریٹری کا کہناتھا کہ دونوں علاقوں میں زائرین کی بڑی تعدا موجود ہے  دونوں علاقوں کو سیل کر کے اسکریننگ کی جائے گی اور آٹھ مقامات کو فوری لاک ڈاﺅ ن کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1102 پر جا پہنچی ہے جبکہ 8 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 21 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے باعث پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہیں جہاں تعداد 417 تک جا پہنچی ہے ، پنجاب میں 323 ، بلوچستان میں 131 ، کے پی کے میں 121 ، گلگت بلتستان میں 84 ، اسلام آباد میں 25 اور آزادکشمیر میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ۔


Comments

Popular posts from this blog

کورونا کے وار جاری۔ ایک ہی دن اور ایک ہی ملک میں 621 افراد ہلاک۔

قرنطینہ کیا ہے ؟ صرف 15 دن کیوں ؟

پاکستان کے انتہائی اہم صوبائی وزیر مستعفی۔