حالات جیسے بھی ہوں ہنسی علاج غم ہے۔ مسکرائیے۔

1-بیوی : صبح سامنے والے حاجی صاحب دفتر جاتے ہوئے اپنی بیوی کو پیار کرتے ہیں۔ آپ کا دل نہیں کرتا ؟؟
میاں : دل تو کرتا ہے مگر حاجی صاحب سے ڈر لگتا ہے۔

2-بچہ : ماما مجھے اس دکان سے پٹاخے لینے ہیں۔
ماں : بیٹا یہ دکان نہیں گرلز ہوسٹل ہے۔
بچہ : پر ماما بابا تو کل اپنے دوست کو بتا رہے تھے کہ شہر کے سارے پٹاخے یہاں ہوتے ہیں

3-ایک صاحب جو ملک بھر میں جھوٹ کیلئے بہت مشہور تھے ۔ کسی شہر میں آئے ان کی شہرت سن کر ایک پچاس سالہ بوڑھی عورت ان سے ملنے آئی اور بولی
" کیا تم وہی ہو جس سے بڑاجھوٹا کوئی اور نہیں ہے ؟
جھوٹے نے جواب دیا :" محترمہ چھوڑئیے اس بات کو میں تو آپ کو دیکھ کر دنگ رہ گیا ہوں کہ کمال ہے یہ عمراور اس پر یہ حسن، یہ جمال، یہ کشش، جواب نہیں آپ کا
وہ خاتون شرما کر بولیں ہائے اللہ لوگ کتنے جھوٹے ہیں ، جو ایک اچھے خاصے آدمی کو جھوٹا کہہ دیتے ہیں ۔

4-ایک شخص نے کسی دوا ساز کمپنی کی طرف سے ایک اشتہار پڑھا کہ ا‏گر چاہتے ہيں کہ کھانا کھاتے وقت مکھیاں آپ کی غذا پر نہ بیٹھیں. تو سو روپےفیس کمپنی کے اکاونٹ میں جمع کروا کے دوائی اور مشورہ حاصل کریں
اس شخص نے ایسا ہی کیا اور فیس جمع کرادی اور رسيد کمپنی کے مینیجر کو دکھائی۔ تو مينيجر نےاسےکھجور کے پتوں ںسےبنا ہوا ایک پنکھا دیکر کہا۔ ایک ہاتھ سے کھائیں اور دوسرےہاتھ سےمکھیاں اڑائیں۔


5-آدھی رات کو کھٹکا ہوا ۔ گھر والوں نے چور کو بھاگتے دیکھا تو دوڑ کر اسے پکڑ لیا۔
مالک مکان : بہتر ہے کہ سارا سامان یہیں رکھ دو۔
چور ؛ نہیں جناب ۔ سارا سامان یہاں کیسے رکھ دوں ؟
اس میں آدھا سامان تو آپ کے پڑوسی کا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا کے وار جاری۔ ایک ہی دن اور ایک ہی ملک میں 621 افراد ہلاک۔

قرنطینہ کیا ہے ؟ صرف 15 دن کیوں ؟

پاکستان کے انتہائی اہم صوبائی وزیر مستعفی۔