ایک لاکھ کورونا کیسز ، دنیا کا پہلا ملک۔ سینکڑوں لوگ لقمہ اجل۔


امریکی خبر رساں ادارے دی گارڈین کے مطابق امریکہ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جو کہ ا لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اور یہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ رپورٹ کی مطابق جمعہ کو 15000 کیسز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوی تھی جو کہ جمعرات کو رپورٹ ہونے والے 16000 کیسز سے کم تھی جبکہ جمعہ کی رات کو ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد 6000 تھی جن میں سے 1600 مریض شعبہ انتہائ نگہداشت میں داخل تھے جبکہ 519 اموات بھی رجسٹر ہوئیں۔ 44000 سے ذائد کیسز میں کورونا انفیکشن پایا گیا۔
نیو یارک سمیت انفیکشن سے متاثرہ علاقوں کے ہسپتالوں نے دواؤں اور دوسرے طبی آلات کی کمی کا سگنل دے دیا ہے۔ جبکہ یو ایس نیوی نے ایک عدد بحری جہاز کو ساحل سمندر پر لنگر انداز کر کے قرنطینہ کا درجہ دے دیا ہے جسمیں 1000 مریضوں کی گنجائش ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا کے وار جاری۔ ایک ہی دن اور ایک ہی ملک میں 621 افراد ہلاک۔

قرنطینہ کیا ہے ؟ صرف 15 دن کیوں ؟

پاکستان کے انتہائی اہم صوبائی وزیر مستعفی۔