فارما کے مینیجر یا مینیجر کی فارما۔
اسلام علیکم دوستو۔ پچھلی 2 پوسٹس میں آپ لوگوں کی دلچسپی کو ملحوظ رکھتے ہوئے آج فارما کی اس مخلوق کا زکر کرنے جا رہا ہوں جسکو ہم مینیجر کے نام سے جانتے ہیں۔ مرکزی مضمون کی طرف آنے سے پہلے یہ بتاتا چلوں کے فارما میں اگر آج جان باقی ہے تو اسکے روح رواں وہ چند سینئیرز ہیں جنہوں نے صحیح معنوں میں اپنا تجربہ آگے آنے والی نئی جنریشن میں منتقل کیا ہے اور ان نکات کو بہتر کرنے کی کوشش کی جہاں انہیں خود مشکلات پیش آئیں یا وہ اپنے محدود اختیارات کی وجہ سےبطور میڈیکل ریپ ان چیزوں کو بہتر نہ کر سکے۔ قارئین سے درخواست ہے کے اگر مضمون پسند آئے تو لازمی شئیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں۔ آٹھ سال سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے مجھے فارماسیوٹیکلز میں کام کرتے ہوئے اور آٹھ سال کے عرصے میں کافی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کا اتفاق ہوا مگر انتہائی دکھ سے کہنا پڑتا ہے کے ماسوائے چند چھوٹی کمپنیوں کے کہیں کوئی ایسا گوہر نایاب نہیں ملا جسنے صحیح معنوں میں گائیڈ کیا ہو یا اصلاح کی ہو۔ مینیجرز کی جو اقسام میں نے دریافت کی ہیں انکو میں یہاں انکے تکیہ کلام جو وہ عموماً فیلڈ میں استعمال کرتے ہیں ...