Posts

کورونا وائرس- آخر خوشی کی خبر آ گئ۔

Image
لندن -آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین ستمبر تک تیار ہوجائے گی ، اس ویکسین کی کامیابی کا امکان 80٪ ہے ، اور تجربات 2 ہفتوں میں شروع کردیئے جائیں گے۔ دنیا کی قدیم برطانوی یونیورسٹی ، آکسفورڈ کے ماہرین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تحقیقی ٹیم کی سربراہ پروفیسر سارہ کا کہنا ہے کہ اس ویکسین میں کامیابی کا 80 فیصد امکان ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ویکسین پہلے سے کہیں زیادہ کارآمد ثابت ہوگی۔ برطانیہ میں بندہ بندہ مشکلات کا سامنا کر رہا ہے ، لیکن یہ ویکسین 2 ہفتوں تک انسانوں پر شروع کی جائے گی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم امید ہے کہ ستمبر تک ہر ہفتے موصولہ اعداد و شمار کی بنیاد پر ویکسین تیار کررہی ہے۔ دوسری طرف ، روس ، امریکہ ، چینی اور یوروپی ممالک کے سائنس دان بھی مسلسل کورونا وائرس کے علاج کی دریافت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر سترہ ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ امریکہ کورونا ...

پاکستان کے انتہائی اہم صوبائی وزیر مستعفی۔

Image
پاکستان کے صوبائی وزیر خوراک سمیع چودھری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نےوزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں اپنا استعفی پیش کیا۔ سمیع الله چودھری کا تعلق بہاولپور سے ہے اور انہوں نے 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی اور صوبائی وزیر خوراک مقرر ہوا تھے۔

آپکے ستارے اور پیر کا دن۔

Image
آپکا آج کا دن کیسا رہے گا؟ برج حمل ، سیارہ مریخ ، 21 مارچ سے 20 اپریل ایک اہم ذمہ داری ہونے کا امکان ہے اور آپ کو ایک پرانی خواہش ہوگی۔ جو بھی پریشانی سے پریشان تھا۔ اس کے حل ہونے کا بھی امکان ہے۔ برج ثور ، سیارہ وینس ، 21 اپریل سے 20 مئی ایک عارضی مداخلت ہے۔ جو کل تک ہٹا دیا گیا تھا اور میں جس کام کا ارادہ کر رہا ہوں۔ اسے کل ملتوی کریں۔ اگر اللہ چاہے تو کل کامیابی کی امید ہے۔ برج جوزا ، سیارہ عطار ، 21 مئی سے 20 جون تک وہ لوگ جو اپنے مالی معاملات سے پریشان ہیں۔ انہیں آج ہی اس سے خوشخبری ملے گی ، اور آپ کے دل کی تکمیل کا امکان ہے۔ برج سرطان ، سیارہ چاند ، 21 جون سے 20 جولائی نوٹیفکیشن سگنل بند اور موصول ہوئے۔ آج کا دن ہے کہ آپ صدقہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اور اپنی نظریں کالے رنگ کی تیاری پر رکھیں۔ برج اسد ، سیارہ شمس ، 21 جولائی تا 21 اگست اپنی دوستی کو گھر سے دور رکھنا آپ کے لئے اچھا ہے ، ان دنوں آپ کے وقار کا تحفظ کرنا بہت ضروری ہے۔ آج بدعنوانی کا خطرہ ہے۔ برج سنبلہ، سیارہ عطار ، 22 اگست سے 22 ستمبر اگر آپ اپنے راستے میں مشکل نہیں ب...

کورونا کے وار جاری۔ ایک ہی دن اور ایک ہی ملک میں 621 افراد ہلاک۔

Image
برطانوی میڈیا کے مطابق ، برطانیہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا وائرس کے مزید 5،903 واقعات پیش آئے ہیں ، جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 47،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ، اتوار کے روز یوکے میں کورونا وائرس کی وجہ سے 621 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، جو گذشتہ روز کی 708 اموات کے بعد ایک ہی دن میں اموات کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔ برطانوی وزارت صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر پر ہی رہیں اور گھر کو غیر ضروری طور پر نہ چھوڑیں ورنہ حکومت کو مزید سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ دوسری جانب ، امپیریل کالج لندن کے پروفیسر اور وبائی امراض کے ماہر نیل فرگسن کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ میں معاشرتی فاصلے کے احکامات کو نظرانداز کرتے رہے تو آنے والے ہفتوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اسکی علاوہ اٹلی میں 525 اور سپین مین 471 اموات وقع ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں۔ پاکستان میں کورونا کیبعد ایک اور بڑی قدرتی آفت۔

پاکستان میں کورونا کیبعد ایک اور قدرتی آفت۔ بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ۔

Image
دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہونے سے ملتان کے نشیبی علاقوں کی 22 سے زائد بستیاں زیر آب آ گئی ہیں ۔جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ پر کاشت مختلف فصلیں تباہ ہونے پر حکومت نے سیلاب الرٹ جاری کرنے کے حوالے سے غور شروع کر دیا ہے۔  ملتان کے نشیبی علاقوں سے دریائے چناب کا پانی گزرتا ہے تاہم موجودہ صورتحال میں دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جس سے نشیبی علاقے قاسم بیلہ، بستی لنگڑیال، امروٹ اور سیال سمیت بیس سے زائد بستیوں میں کٹاو ہونے سے دریا کا پانی داخل ہو چکا ہے جس سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر تیار گندم کی فصل تباہ ہو چکی ہے جبکہ آلو، اروی، اسٹابری کیساتھ آم کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ بستیوں کے مکینوں نے اپنی مدد آپکے تحت نقل مکانی شروع کر کے دریائی علاقوں میں بند باندھنے کا عمل شروع کر دیا ہے جس پر وزیراعلی پنجاب کے ترجمان ندیم قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا کیساتھ سیلاب کی تباہی پریشان کن ہے۔ اسی لیے حکومت جلد ہی سیلاب الرٹ جاری کر دے گی۔ دریا کے نشیبی علاقوں میں پانی کے کٹاو سے متعدد گھر تباہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ بستیوں کے م...

انا للہ و انا الہی راجعون۔ پاکستان کی اہم شخصیت کورونا وائرس سے انتقال کر گۓ۔

Image
کورونا وائرس کے باعث اس وقت تک دنیا بھر میں 42000 ہزار سے زائد افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جس میں سے تقریباً 1800 افراد کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ اب اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے سابق آفیسرسیدسلیم کورونا کےباعث انتقال کرگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سید سلیم میں چندروزقبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کی وفات گھرپر ہوئی ہے۔سیدسلیم پاکستان ہائی کمیشن کےشعبہ تعلیم سے وابستہ تھے۔ برطانیہ میں گزشتہ روز 13 سالہ بچہ اسماعیل عبدالوہاب بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گیا تھا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 42000 ہزار سے زائد افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جس میں سے تقریباً 1800 افراد کا تعلق برطانیہ سے ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا کے 157نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1720ہوگئی ہے دنیا بھر میں ابھی تک 54000ہزار افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 8.5 لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ چین سے شروع ہونے والی یہ وبا اٹلی میں تباہی مچانے کے ساتھ اب ...

کورونا وائرس۔ ڈاکٹروں کی اڑی۔ حکومت کا انتہائ سخت اقدام۔

Image
حکومت بلوچستان کے فوکل پرسن برائے انسداد کورونا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان جانے سے انکار پر چوالیس ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ میر عمیر محمد حسنی کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات نہ ماننے پر بارہ ڈاکٹر پہلے بھی معطل کیے گئے ہیں، تفتان کو پاکستان کا ووہان قرار دینا غلط ہے، وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے تدارک پر کوئی مدد نہیں کی۔ فوکل پرسن برائے انسداد کورونا نے کہا کہ تفتان میں کنٹینر سٹی بنایا جا رہا ہے، جس میں چھ سو افراد کے قیام و طعام کی سہولتیں رکھی جائیں گی، ہم نے محدود وسائل کے باوجود ہزاروں لوگوں کو تفتان میں رکھا، پورے ملک کو حکومت بلوچستان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ تفتان میں کیے گئے اقدامات سراہنے کی بجائے ہم پر تنقید کی گئی۔ میں تفتان سرحد پر خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس وقت ہر عوامی نمائندے کو اپنے حلقے میں ہونا چاہیے، لاک ڈاؤن ہم سب کے مفاد میں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:- ملازمت پیشہ لوگوں کیلئے بری خبر۔

کورونا وائرس- ملازمت پیشہ لوگوں کیلئے خطرہ کی گھنٹی۔

Image
اسلام آباد- وزارت منصوبہ بندی نے کورونا وائرس کی موجودہ وبا کے سبب تین ماہ میں معیشت کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ دو سے ڈھائی ہزار ارب روپے لگایا ہے جبکہ اس سے ایک کروڑ23 لاکھ سے ایک کروڑ 85 لاکھ تک افراد بیروزگار ہوجائیں گے۔نقصان کا انحصارکم درجہ ،درمیانے درجہ اور مکمل لاک ڈاون کو مدنظر رکھ کر لگایا گیا ہے۔گزشتہ روز وزارت منصوبہ بندی میں ہونے والے بین الوزارتی اجلاس میں لاک ڈاون سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار پرغورکیا گیا۔ یہ اعداد و شمار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اور مختلف سرکاری اداروں کی طرف سے فراہم کیے گئے ہیں۔وزارت منصوبہ بندی نے محدود لاک ڈاون کی صورت میں نقصان کا تخمینہ ایک ہزار 200 ارب، درمیانے لاک ڈاون کی صورت میں ایک ہزار960 ارب اورمکمل لاک ڈاون کی صورت میں ڈھائی ہزارارب ڈالر لگایا ہے۔ نقصانات کا یہ تخمینہ کاروباری نقصانات، ٹیکس ریونیو کے نقصانات،عالمی تجارت کے نقصانات اور بیروزگاری پھیلنے سے ہونے والے نقصانات کو مدنظر رکھ کر لگایا گیا ہے۔حکومت کے یہ ابتدائی اعداد و شمار سابق حکومت کے دوعہدیداروں حفیظ پاشا اور شاہد کاردارکے اندازوں سے بہت زیادہ ہیں جنہوں...

شاہد آفریدی کا بڑا اعلان اور عالمی کرکٹرز کی حمائیت۔

Image
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شاہدآفریدی انسانیت کی خدمت کے لئے کام کرتے نظر آئے وہیں ان کا ساتھ دینے کے لئے بھارتی کرکٹر زبھی میدان میں آگئے ۔   دنیا اورخصوصا جنوبی ایشیا اس وقت مہلک وائرس سے جنگ لڑرہی ہے ، پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی  بھی اس مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کےلئے پیش پیش ہیں ۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شاہد آفریدی کی مدد کی اپیل نے جہاں مقامی کھلاڑیوں اور شائقین کی توجہ مبذول کی وہیں بھارتی کرکٹ لیجنڈزیووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ بھی اس کارخیر میں حصہ لینے کی حمایت کی ۔  سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ ٹوئٹر پرویڈیوپیغام دیتے ہوئے آفریدی فاؤنڈیشن  کوسراہتے ہوئے  نظر آئے یہ بھی پڑھیں۔ کورونا وائرس۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ۔ کورنا وائرس سے لڑتے ڈاکٹرز کی موج مستیاں اس ویڈیو میں۔

کورونا وائرس۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر۔

Image
لاہور- کورنا وائرس سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جو کہ پاکستانیون کیلئے خوف کی فزاء کم کرنے میں مدد کرے گی۔ صدیق جان کا کہنا ہے کہ ابھی تک پاکستانی اس خطرناک وبا سے محفوظ ہیں۔ ڈاکٹر نے کوروناوائرس سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اٹلیمیں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جو پاکستان کیلئے ایک حوصلہ افزاء بات بھی ہے۔ ڈاکٹر سجاد نور نے کہا کہ ہمیں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے میڈیا بہت زیادہ سنگین صورتحال دیکھا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کے باثر اموات کی شرح 2 سے 3 فیصد تک ہے تاہم اٹلیمیں شرح اموات 8فیصد ہے۔ اٹلی میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق مرنے والے 99 فیصد افراد ایک یا ایک سے زیادہ بیماری میں مبتلا تھے۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اٹلی کی 27فیصد آباد کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے جبکہ مرنےو الوں کی اوسط عمر60 سال ہے۔ 73 فیصد ہلاکہونے والے مرد تھے۔ ڈاکٹرسجاد نور نے کہا کہ پاکستانیوں کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان میں صرف 4فیصد افراد 60 سال سے زیادہ کی عمر میں ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ صرف اپنے بزرگوں کا خیال رکھے انہیں ٓ، تاکہ کورونا وائرس ان...